ایک مشکل حل ہوئی جب، اور مشکل آ گئی
ساحلِ مقصد سے پہلے، موجِ ساحل آ گئی
دل کو حیرانی ہوئی، چہرے کی رنگت اُڑ گئی
تھا ابھی شوقِ سفر باقی، کہ منزِل آ گئی
سب کے سب خاموش تھے، رنگین خوابوں کی طرح
جب مہک آئی، تو بولے؛ جانِ محفِل آ گئی
ایک دنیا حُسن بن کر ہر طرف نازل ہوئی
ایک دنیا حُسن بن کر جانبِ دل آ گئی
یاد آئے سیکڑوں بجھتے دِیے اظہر مجھے
انتہا تک جب ضیائے ماہِ کامل آ گئی
ضمیر اظہر
No comments:
Post a Comment