عارفانہ کلام نعتیہ کلام
کوثری تنہا نہیں ہے مصطفیٰؐ کے ساتھ ہے
جو نبیؐ کے ساتھ ہے وہ کبریا کے ساتھ ہے
کس لیے پھر درپئے آزار ہیں اشرارِ قوم
اس کا کیا کر لیں گے جو خیرالورٰیؐ کے ساتھ ہے
کچھ نہیں حسرت یدِ بیضا کی مجھ کو اے کلیم
ہاتھ اپنا دامنِ آلِ عبا کے ساتھ ہے
انکشافِ مُدعا پیشِ احد میں کیا کہوں
میم احمدؐ ہے کہ جو میری دعا کے ساتھ ہے
رحمۃ اللعالمینﷺ کے حشر میں معنے کھلے
خلق ساری شافعِﷺ روزِ جزا کے ساتھ ہے
لے کے دلو رام کو حضرتؐ گئے جنت میں جب
غُل ہوا ہندو بھی محبوبِ خداﷺ کے ساتھ ہے
کوثر علی کوثری (دلو رام کوثری)
No comments:
Post a Comment