Wednesday, 12 July 2023

اللہ کی عطا ہے محبت رسول کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اللہ کی عطا ہے محبت رسولﷺ کی

ورثۂ انبیاء ہے فضیلت رسولﷺ کی

دیتا رہا جو جان کے دشمن کو بھی دعا

درکار پھر ہے آج وہ سیرت رسولﷺ کی

عشقِ رسولﷺ عشقِ خدا کا ہے آئینہ

دیکھا خدا کو دیکھ لی صورت رسولﷺ کی

انکار اہل بیتِ نبوت سے الاماں

دعوت یہ کارِ شر ہے عداوت رسولﷺ کی

یاسین کا وجود محمدﷺ کا ہے وجود

تطہیر کا مزاج طہارت رسولﷺ کی

خوشبو نبیِ پاک کی ہر لفظ لفظ میں

قرآن کر رہا ہے تلاوت رسولﷺ کی

اپنے عمل کو زینتِ کردار کرنا ہے

گر چاہتے ہو تم بھی شفاعت رسولﷺ کی

کس سے بیاں ہوں رحمتِ کُل کی فضیلتیں

قرآں کا حرف حرف فضیلت رسولﷺ کی

مدحت رسولِ پاکؐ کی لکھنے کا یہ شرف

تم پر نسیم! خاص عنایت رسولﷺ کی


نگہت نسیم

No comments:

Post a Comment