عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
غمزدوں کے غم مٹانے کے لیے
مصطفیٰﷺ آئے زمانے کے لیے
آئیے چرچا نبیﷺ کا کیجیے
دولت کونین پانے کے لیے
آپؐ کی آمد ہی کافی ہے شہا
قبر کو روشن بنانے کے لیے
حشر میں دیکھو محمدﷺ آگے
ہم غلاموں کو بچانے کے لیے
وِردِ لب رکھتا ہوں میں صل علیﷺ
خُلد میں بستر لگانے کے لیے
والضحیٰ رب نے کہا قرآن میں
مصطفیٰﷺ کا رُخ دِکھانے کے لیے
شوق سے پڑھتے رہو نعت نبیﷺ
رُوح پاکیزہ بنانے کے لیے
ان کا تابشﷺ نام تم لیتے رہو
زندگی میں لُطف پانے کے لیے
محمد بلال تابش
No comments:
Post a Comment