عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
وہ جلوہ ہے نور کبریا کا
وہ صدر ہے بزم اصطفا کا
امام ہے خیل انبیا کا
ہے پیشوا مسلک ہدیٰ کا
معین انصاف او وفا کا
مٹانے والا وہ جفا کا
طبیب ہے شرک و ریا کا
کہ خاص بندہ ہے وہ خدا کا
ہے آئینہ صدق اور صفا کا
وہ شاہ تسلیم و رضا کا
وہ قبلہ ہر شاہ کا گدا کا
وہ کعبہ ابرار و اصفیا کا
صلوۃ اس پر سلام اس پر
اور اس کے سب آل با صفا پر
اور اس کے اصحاب با وفا پر
اور اس کے احباب اتقیاء پر
اسماعیل میرٹھی
No comments:
Post a Comment