Saturday, 5 April 2025

کب تلک چلتا رہے گا سلسلہ کشمیر کا

 کب تلک چلتا رہے گا سلسلہ کشمیر کا

اب تو کرنا ہی پڑے گا فیصلہ کشمیر کا

خونِ ناحق بہہ رہا ہے خطۂ کشمیر میں

خُون سے بدلے گا اک دن زاویہ کشمیر کا

جنگ جاری ہی رہے گی اب یہ تھمنے کو نہیں

جب تلک ہوتا نہیں ہے تصفیہ کشمیر کا

خون صدیوں سے بہایا جا رہا ہے آج تک

ہم صدا لکھتے رہیں گے مرثیہ کشمیر کا

آگیا ہے وقت ہم کو فیصلہ کرنا ہے اب

ساری دنیا کو دکھاؤ آئینہ کشمیر کا

گفتگو سے مسئلہ ہرگز یہ حل ہو گا نہیں

قوتِ بازو سے ہو گا فیصلہ کشمیر کا

خُون سے رنگین وادی کا ہر ایک ذرّہ ہوا

اِک زمانہ پڑھ رہا ہے مرثیہ کشمیر کا

مومنوں کے ہاتھ میں شمشیر ہونا چاہیے

خُود بخود ہو جائے گا حل مسئلہ کشمیر کا

سرحدوں کی سب لکیروں کو مٹا دینا وزیر

آپ ہی مٹ جائے گا یہ فاصلہ کشمیر کا


وزیر حسن

No comments:

Post a Comment