Sunday, 15 March 2026

عقل نے چھین لی بنیائی دل کی

 عقل نے چھین لی بنیائی دل کی 

ایک شاعرہ کو محبت نہیں کرنے دیتی 

اب سونے کی بھی کوشش کروں تو

شناسائی خواب نہیں بُننے دیتی  

مجھ کو پسند ہیں گلاب بہت مگر

زخمی پوریں کلیاں نہیں چُننے دیتی

آگہی تھام لیتی ہے آ کر دامن 

وحشت ایسی کہ دیوانہ نہیں ہونے دیتی

عقل تو عشق  کی متضاد صاحب

 شناسائی دل کی آواز نہیں سننے دیتی 

اے عقل! کمبخت برا ہو تیرا 

کوچۂ جاناں میں بھی نہیں رُلنے دیتی  

اس لیے رِستا ہے لہو میرے زخموں سے

یادیں تیری زخم نہیں سِلنے دیتی 

کیسے کہوں کیا ہے محبت لوگو

دل اور دماغ کو نہیں مِلنے دیتی


نازیہ رشید تارڑ

No comments:

Post a Comment