عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
الٰہی رحم، اب کیا دیر ہے تنزیل رحمت میں
مدد فرما مدد کا وقت ہے ہم ہیں مصیبت میں
گنہگار آنکھ میں بھر لائے ہیں آنسو ندامت کے
نہ اب آیا تو کب جوش آئے گا دریائے رحمت میں
کرم تیرا نہ ہو گا اے خدا! گر میری کشتی پر
تو یا رب غرق ہو جائے گی دریائے ہلاکت میں
تجھ ہی پر ناز ہے مجھ کو تو ہی میرا معاون ہے
تیری رحمت ہی کام آتی ہے میری ہر مصیبت میں
خداوندا! تیرے بندے تیرے بندوں سے عاجز ہیں
مدد کر عاجزوں کی ہم بھی ہیں تیری حکومت میں
سوا تیرے کہاں جائیں کدھر جائیں کسے ڈھونڈیں
مدد کرنے کی طاقت بھی ہے تیرے دست قدرت میں
سوائے تیرے قیصر وارثی کا کون ہے یا رب؟
بچا لے شر اعداء سے تُو رکھ اپنی حفاظت میں
قیصر وارثی
No comments:
Post a Comment