Wednesday, 11 March 2026

نفرت ہی چلو شدید کر لیں

 آ دکھ سے سکوں کشید کر لیں

پہلے بھی کیا مزید کر لیں

جذبے ہیں وہی قدیم لیکن

اظہار ذرا جدید کر لیں

چاہت نہیں ممکنات میں گر

نفرت ہی چلو شدید کر لیں

تصویر سے گفتگو ہے اپنی

ہم دید کو بھی شنید کر لیں

چھوڑیں بھی پٹی ہوئی روز کو

کام عقل سے کچھ بعید کر لیں


واصف سجاد

No comments:

Post a Comment