اصولوں سے بغاوت کیجیے گا مت
انا خاطر سیاست کیجیے گا مت
خدا راضی رہے ہر دم ہمیشہ بس
ریا جیسی عبادت کیجیے گا مت
محبت پاک ہے جذبہ سنو لوگو
دکھاوے کی محبت کیجیے گا مت
جہاں پر دشمنی گر سر اٹھاتا ہو
کسی سے اور نفرت کیجے گا مت
شعور و فکر سے خالی بشر ہو گر
اسے کہنا خطابت کیجیے گا مت
نہیں جو مانتا مظلوم کی باتیں
ستمگر کی وکالت کیجیے گا مت
سفر ندیم انجم زہری
No comments:
Post a Comment