Tuesday, 17 March 2026

میرے جانے کے بعد تم مجھے لفظوں میں یاد کرو گی

 وصیت


میرے جانے کے بعد

تم مجھے لفظوں میں یاد کرو گی

تب اچھے بُرے سب لفظ

میرے لیے تو بے معنی ہو چکے ہوں گے

مجھے یاد ہی کرنا ہے تو

نرگس کے گلدستوں میں

بسی اس خوشبو کو یاد کرنا

جو میں اپنی جیب کاٹ کر

تمہارے لیے ریگل چوک سے لایا کرتا تھا

میں جانے کے بعد بھی

کئی جنموں تک

اسی خوشبو میں بسا رہوں گا


ہمراز احسن

No comments:

Post a Comment