Thursday, 19 March 2026

مکاں سے لامکاں تک ہے فقط چرچا محمد کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مکاں سے لامکاں تک ہے فقط چرچا محمدﷺ کا

گھٹا سکتا نہیں کوئی سنو رتبہ محمدﷺ کا

زمانے سے کیا لینا زمانہ کچھ نہیں دیتا

زمانہ کھا رہا ہے خود یہاں صدقہ محمدﷺ کا

مصیبت سے نکلنا جو کبھی چاہو اگر مومن

لبوں پر ورد ہو ہر دم فقط آقا محمدﷺ کا

رکھو آلؑ محمدﷺ سے محبت کا سبھی رشتہ

نظر آنے لگے گا پھر حسیں جلوہ محمدﷺ کا

صلہ رحمی کوئی سیکھے صلہ رحمی ضروری ہے

سخن شیریں ادب اخلاق ہے تحفہ محمدﷺ کا

کہا بے شک ابوزر نے روایت ہے نسائی کی

پڑھا حضرت عمر نے بھی سنو کلمہ محمدﷺ کا

خدا کے بعد ہے افضل محمدؐ مصطفیٰﷺ بے شک

فرشتوں نے کبھی دیکھا نہیں سایا محمدﷺ کا

غلامان محمدﷺ ہیں اسی پر ناز ہے انجم

زمانہ خود ہوا دیکھو یہاں شیدا محمدﷺ کا


سفر ندیم انجم زہری

ان شاءاللہ کل ہمارے برطانیہ میں عیدالفطر ہے، تمام قارئین کو ان کے ممالک کے لحاظ سے عید کی بہت بہت مبارک ہو۔

No comments:

Post a Comment