Thursday, 26 March 2026

تیری رحمتیں بے پایاں تیرا کرم ہے جاری

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تیری رحمتیں بے پایاں تیرا کرم ہے جاری

تیرے کرم سے مولا ہے زندگی سنواری

شیوہ نہیں ہے شکوہ شایاں نہیں ہے زاری

دکھ ہو کہ رنج و غم ہو چاہے کوئی بیماری

تیری رضا میں راضی شکوہ نہیں کسی سے

جس حال میں بھی مالک یہ زندگی گزاری

میری مشقتوں نے افلاس مجھ کو بخشی

پھر بھی میں مولا خوش ہوں یہ دین ہے تمہاری

مایوس ہم نہیں ہیں تجھ سے ہیں سب امیدیں

اک روز رب بھرے گا پھر جھولیاں ہماری

تیرا ذکر سکوں ہے اور اطمینان دل کا

ہر لمحہ اپنے بندوں پہ تیرا ہے فضل باری


ساحر سلہری

No comments:

Post a Comment