Friday, 27 March 2026

اتنی چاہت سے بھلا کون صدا دے گا تجھے

 اتنی چاہت سے بھلا، کون صدا دے گا تجھے

جو بھی تو مانگےگا دل سے، وہ خدا دے گا تجھے

رات بھر نیند نہ جانے، کیوں گریزاں مجھ سے

وحشت دل کے لیيے کون، دوا دے گا مجھے

کوئی انساں نہ رہا، سب ہی تھے حیوان یہاں

آخر کار وہ تنگ آ کے، وبا دے گا تجھے

تُو اگر اب بھی، گناہوں یہ پشیماں نہ ہوا

اب بتا اور وہ پھر، وہ کیسی سزا دے گا تجھے

کوئی انسان ہے ایسا، کہ جس پہ مان کریں

اب ندامت پہ، خصالت پہ، جزا دے گا تجھے

تُو مسلماں ہے اگر، جھانک اپنے سینے میں

تُو اگر چاہے گا وہ پاک بنا دے گا تجھے

تُو کلمہ گو ہے اگر، دل سے سجدہ ریز بھی ہو

دیکھ اک پل میں ہی وہ، کیسی شفا دے گا تجھے


فوزیہ تاج

No comments:

Post a Comment