Tuesday, 10 March 2026

یار جب مرنا بھی آسان نہیں ہوتا تھا

 اس قدر پیار کا فقدان نہیں ہوتا تھا

پہلے میں اتنا پریشان نہیں ہوتا تھا

ہم سے حساس بھلا کیسے جیا کرتے تھے

یار جب مرنا بھی آسان نہیں ہوتا تھا

پڑ گیا ہے مری صحبت کا اثر اس پر بھی

ورنہ یہ دشت تو ویران نہیں ہوتا تھا

چوم لیتا تھا میں بے ساختہ تصویر تری

جب ترے آنے کا امکان نہیں ہوتا تھا


وقار حیات

No comments:

Post a Comment