Thursday, 26 March 2026

کتنی حسیں ہے شام چلو شاعری کریں

 کتنی حسیں ہے شام چلو شاعری کریں

چھوڑو یہ تام جھام چلو شاعری کریں

اس شغل میں نہ وقت نہ موسم کی شرط ہے

ہو صبح یا کہ شام چلو شاعری کریں

مرحوم شاعروں کا جو مل جائے کچھ کلام

سرقے کا لے کے جام چلو شاعری کریں

اپنا بھی کچھ کلام ہو اوروں کے مال میں

دو چار دس گرام چلو شاعری کریں

سسرال میں بھی دال کا گلنا محال ہے

سالے ہیں بے لگام چلو شاعری کریں

خالی ہے جیب گھر میں بھی کھانے کو کچھ نہیں

آیا ہے وہ مقام چلو شاعری کریں

کاغذ بھی ہے قلم بھی ہے حقہ چلم بھی ہے

پورا ہے انتظام چلو شاعری کریں


مسرور شاہجہانپوری

No comments:

Post a Comment