Monday, 30 March 2026

نرم ہاتھوں سے گوندھ کر مٹی

 امی کے نام انتساب


نرم ہاتھوں سے گوندھ کر مٹی

ایک پیکر حسیں بنایا گیا

زندگی کے حسین رنگوں سے

سر سے پاؤں تلک سجایا گیا

نور کچھ آسمان سے لے کر

روح کی طرح اتارا گیا

اور پھر ماں کا مرتبہ دے کر اسے

سب سے افضل ترین بنایا گیا


فرح ناز

No comments:

Post a Comment