Saturday, 14 March 2026

نہ جواب اچھا ہے اے دل نہ سوال اچھا ہے

 نہ جواب اچھا ہے، اے دل نہ سوال اچھا ہے

بس وہ جس حال میں رکھے وہی حال اچھا ہے

کون سا رنگ ہے جو اس پہ نہیں پھبتا ہے

کیونکہ ہر رنگ میں وہ رنگِ جمال اچھا ہے

جس طرف اٹھتی ہیں دیوانہ بنا دیتی ہیں

آپ کی نظروں میں صاحب یہ کمال اچھا ہے

آپ کو دیکھ کے بیمار شفا پائے گا

آپ آ جائیں تو بیمار کا حال اچھا ہے

میری قسمت کی لکیروں کو بدل کر مجھ سے

وہ ابھی کہہ کے گئے ہیں کہ یہ سال اچھا ہے

عشق کی راہ یہ مانا کہ ہے دشوار نسیم

اس حقیقت کو سمجھ اس کا مآل اچھا ہے


نسیم نیازی اکبرآبادی

No comments:

Post a Comment