Friday, 20 March 2026

جب سے سرکار نے نعتوں کی اجازت دی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جب سے سرکارﷺ نے نعتوں کی اجازت دی ہے

ساری دُنیا نے مجھے ڈھیر محبّت دی ہے

اُنؐ کے رتبے کو بیاں کرنا تو ممکن ہی نہیں

اُنﷺ کو اللّٰہ نے نبیوں کی صدارت دی ہے

ہجر کاٹیں تبھی کُھلتا ہے کسی وصل کا بھید

آج تک اِس لیے اُس نے ہمیں فُرقت دی ہے

چاند اُنگلی کے اشاروں سے چلا کرتا ہے

یوں جہانوں پہ اُنہیںؐ رب نے حکومت دی ہے

میں ہی وہ ہجر کا مارا ہُوا شوزب ہوں جِسے

مدحتِ احمدِ مُختارﷺ نے عزّت دی ہے


شوزب حکیم

No comments:

Post a Comment