Saturday, 28 March 2026

ان کی تخلیق تو سب سے پہلے ہوئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ان کی تخلیق تو سب سے پہلے ہوئی

جلوہ فرما وہ آخر میں سب سے ہوئے

روشنی اس جہاں کو ان ہی سے ملی

ان کے دم سے جہاں کے اندھیرے چھٹے

میرے آقاﷺ یہ تیرا ہی فیضان ہے

تیری نسبت سے سب غیر اپنے بنے

راہ توحید کی بھی تِری دین ہے

رہ سے بھٹکے ہوئے راہ پر آ گئے

تیری سُنت میں پوشید فوز و فلاح

آقاﷺ بے شبہہ دونوں جہاں میں ملے

گلہ بانوں نے سیکھی جہاں بانی یوں

وہ جو بدو تھے دنیا کے رہبر بنے

سارا فیضان آقاﷺ کی نعتوں کا ہے

میرے جیسے یہاں پر معزز بنے


ساحر سلہری

No comments:

Post a Comment