Saturday, 9 January 2016

انشا جی ہے نام انہی کا چاہو تو ان سے ملوائیں

انشا جی ہے نام انہی کا، چاہو تو ان سے ملوائیں
ان کی روح دِہکتا لاوا، ہم تو ان کے پاس نہ جائیں
یہ جو لوگ بنوں میں پھِرتے جوگی بیراگی کہلائیں
ان کے ہاتھ ادب سے چومیں، ان کے آگے سِیس نوائیں
ناں یہ لال جٹائیں راکھیں، نہ یہ انگ بھبھوت رمائیں
ناں یہ گیرو رنگ فقیری چولا پہن پہن اِترائیں
نگری نگری گھومنے والوں میں ان کی مشہور کتھائیں
ویسے بات کرو تو لاج کے مارے آنکھیں جھک جھک جائیں
ناں ان کی گڈری میں تانبا پیسا، ناں منکے مالائیں
پریم کا کاسا، رُوپ کی بھِکشا، غزل، دوہے، کوِتائیں

ابن انشا

No comments:

Post a Comment