برباد محبت کی دعا ساتھ لیے جا
فلمی گیت
برباد محبت کی دعا ساتھ لیے جا
برباد محبت کی دعا ساتھ لیے جا
ٹوٹا ہوا اقرارِ وفا ساتھ لیے جا
اک دل تھا جو پہلے ہی تجھے سونپ دیا تھا
یہ جان بھی اے جانِ ادا! ساتھ لیے جا
تپتی ہوئی راہوں سے تجھے آنچ نہ پہنچے
دیوانے کے اشکوں کی گھٹا ساتھ لیے جا
شامل ہے میرا خونِ جگر تیری حِنا میں
یہ کم ہو تو اب خونِ وفا ساتھ لیے جا
ہم جرمِ محبت کی سزا پائیں گے تنہا
جو تجھ سے ہوئی ہو وہ خطا ساتھ لیے جا
ساحر لدھیانوی
No comments:
Post a Comment