Thursday, 5 January 2017

بے وقت کی خزاں ہے چمن کی بہار پر

بے وقت کی خزاں ہے چمن کی بہار پر
سہمے ہوئے عوام ہیں اس انتشار پر
جب رہبرانِ قوم بھی خود ہوں دروغ گو
پھر کون اعتبار کرے اعتبار پر
غربت زدہ عوام کا شامل ہو جس میں خون 
لعنت خدا کی بھیجیۓ اس اقتدار پر
جس نے دیا ہے چهین بهی لے گا وہ ایک روز 
مت اتنا زعم کیجیۓ اس اختیار پر
صفدرؔ بدل گیا ہے سیاست کا اب مزاج
لوگ اب ہنسی اڑانے لگے انکسار پر

صفدر ہمدانی 

No comments:

Post a Comment