یہی اپنا کل سرمایہ ہے
کچھ ٭ہڑند٭ کی ٹھیکریاں
کچھ کنکر کوہ سلیمان کے
اک مُورتی "دلو رائے" کی
اور تھل کی ریت کی ایک مٹھی
کچھ پر سیلانی کُونجوں کے
جو سندھ ساگر پر اتری تھیں
اور ایک شکستہ بانسری ہے
دمان کے کسی چرواہے کی
دو سینگھ اک پیاسے آہُو کے
جو روہی بن میں قتل ہوا
اک گٹھڑی ٹوٹے وعدوں کی
اک خالی کاسہ سپنوں کا
یہی عمر سے ہم نے پایا ہے
یہی اپنا کل سرمایہ ہے
عباس برمانی
٭راجن پور سے 60 کلومیٹر مغرب میں ہڑند کا تاریخی قلعہ واقع ہے، مقامی سینہ بہ سینہ چلتی تاریخ کے مطابق یہ مہر گڑھ یا موہنجودڑو کی تہذیب کا حصہ ہو سکتا ہے۔ مشہور ہے کہ قلعہ کسی ہری نند نامی شخصیت کے نام پر تعمیر ہوا تھا جو اب بگڑ کر ہڑند بن گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment