Thursday, 23 July 2020

پہلے تمہیں میں آگ لگانی سکھاؤں گا

پہلے تمہیں میں آگ لگانی سکھاؤں گا
پھر اس کے بعد ایک کہانی سناؤں گا
لکھوں گا ایک نام میں ساحل کی ریت پر
موجوں کی پھر میں موج منانی دکھاؤں گا
مدت کے بعد اس کی گلی سے گزر ہوا
بھولا نہیں ہوں خاک اڑانی، اڑاؤں گا
ورنہ تِرا 'جمال' مِرے 'کام' کا نہیں
دنیا کو بس ہے آگ لگانی، لگاؤں گا
اچھے سے سیکھ جاؤ 'قوافی' سے کھیلنا
پھر میں تمہیں ردِیف نبھانی سکھاؤں گا

اطیب جاذل​

No comments:

Post a Comment