جیسی کرتے ہیں سبھی ویسی محبت کر لیں
بات سچی کریں، اور جھوٹی محبت کر لیں
زندگی بھر کی اذیت سے تو بہتر ہے کہ ہم
ایک دو دن کے لیے، وقتی محبت کر لیں
پھر سے مل جائے کوئی عہدِ گزشتہ کا سراغ
ہم بھی شامل ہوں محبت کے گنہگاروں میں
کاش مل جائے کوئی، ہم بھی محبت کر لیں
یوں بھی جینا کوئی آسان نہیں ہے جاذل
زندگی 'آدھی' جئیں، 'باقی' محبت کر لیں
اطیب جاذل
No comments:
Post a Comment