ناز و انداز نازنین کے ساتھ؟
دیکھیۓ بَل بھی اب جبین کے ساتھ
دوست میرے ہیں، اور رشتہ ہے
مجھ سے اور میری آستین کے ساتھ
مجھ کو میری 'شکست' ہے مقبول
خواب میں 'رنجشیں' بھلا دینا
ہو ملاقات جو 'حسین' کے ساتھ
وہ مِرا ہی ہے، میں نے جان لیا
اس کو دیکھا تھا اس یقین کے ساتھ
شائستہ مفتی
No comments:
Post a Comment