Saturday, 18 July 2020

اب ہجر کے خیال سے ڈرتے نہیں ہیں ہم

 اب ہجر کے خیال سے ڈرتے نہیں ہیں ہم

جاناں تِرے بغیر بھی مرتے نہیں ہیں ہم

سکھلا دیا ہے ضبط محبت نے اس قدر

اب ٹوٹتے بھی ہیں تو بکھرتے نہیں ہیں ہم

جب سے ہمارے پاس سے رخصت ہوا ہے وہ

تب سے قسم خدا کی سنورتے نہیں ہیں ہم

تیرے میرے مزاج میں اتنا ہے فرق بس

وعدہ اگر کریں تو مُکرتے نہیں ہیں ہم


روبینہ شاد

(بصارت سے محروم باہمت شاعرہ کی بصیرت آمیز شاعری)

No comments:

Post a Comment