وہ "جدا" ہو گیا دیکھتے دیکھتے
کیا سے کیا ہو گیا دیکھتے دیکھتے
دل کی نگری اچانک اجڑ سی گئی
حادثہ" ہو گیا دیکھتے دیکھتے"
ان کے دل میں محبت ہمارے لیے
جانے کب کس طرح دل ہمارا صنم
آپ کا ہو گیا، دیکھتے دیکھتے
عشق کرنے کا سوچا نہیں تھا کبھی
با خدا ہو گیا، دیکھتے دیکھتے
اس کی نظروں نے نجانے کِیا کیا اثر
جو نہ تھا ہو گیا، دیکھتے دیکھتے
کل تلک رہزنی میں جو مشہور تھا
رہنما" ہو گیا "دیکھتے" دیکھتے"
روبینہ شاد
(بصارت سے محروم باہمت شاعرہ کی بصیرت آمیز شاعری)
No comments:
Post a Comment