دل غلطی کر بیٹھا ہے، غلطی کر بیٹھا ہے دل
دل غلطی کر بیٹھا تُو بول کفارہ کیا ہو گا؟
میرے دل کی دل سے توبہ، دل سے توبہ میرے دل کی
دل کی توبہ ہے اے دل اب پیار دوبارہ نہ ہو گا
تُو بول کفارہ، کفارہ کیا ہو گا
تُو بول کفارہ او یارا، او یارا بول کفارہ کیا ہو گا
ہم نے جگنو جگنو کر کے تیرے ملن کے دیپ جلائے ہیں
اکھیوں میں موتی بھر بھر کے تیرے ہجر میں ہاتھ اٹھائے ہیں
تیرے نام کے حرف کی تسبیح کو سانسوں کے گلے کا ہار کیا
دنیا بھولی اور صرف تجھے، ہاں صرف تجھے ہی پیار کیا
تم جیت گئے ہم ہارے، ہم ہارے اور تم جیتے
تم جیتے اور ہم ہارے، ہم سا کوئی ہارا نہ ہو گا
میرے دل کی دل سے توبہ، دل سے توبہ میرے دل کی
دل کی توبہ ہے اب پیار دوبارہ نہ ہو گا
تو بول کفارہ، کفارہ کیا ہو گا، او یارا بول کفارہ کیا ہو گا
ہمیں تھی غرض تم سے، اور تمہیں بے غرض ہونا تھا
تمہیں ہی لادوا ہو کر ہمارا مرض ہونا تھا
چلو ہم فرض کرتے ہیں کہ تم سے پیار کرتے ہیں
مگر اس پیار کو بھی کیا ہمیں پہ فرض ہونا تھا؟
ہم نے دھڑکن دھڑکن کر کے دل تیرے دل سے جوڑ لیا
آنکھوں نے آنکھیں پڑھ پڑھ کے تجھے وِرد بنا کے یاد کیا
تجھے پیار کیا تو تو ہی بتا، ہم نے کیا کوئی جرم کیا؟
اور جرم کیا ہے تو بھی بتا بے جرم کے جرم کی کیا ہے سزا؟
تمہیں ہم سے بڑھ کر دنیا، دنیا تمہیں ہم سے بڑھ کر
ہم کو تم سے بڑھ کر کوئی جان سے پیارا نہ ہو گا
میرے دل کی دل سے توبہ، توبہ میرے دل کی دل سے
دل کی توبہ ہے اے دل، اب پیار دوبارہ نہ ہو گا
بول کفارہ کیا ہو گا؟ ہاں بول کفارہ کیا ہو گا
عاصم رضا
عاصم رضا
بہت خوب ۔۔
ReplyDeleteFrom Indian occupied Kashmir
دل کے جذبات کو الفاظ کے خوبصورت پیرائے میں پرویا گیا۔
ReplyDeleteکمال بہت عمدہ
ReplyDelete