Saturday, 14 November 2020

نئے پرانے سبهی گوشوارے دیکهنے سے

 نئے پرانے سبهی گوشوارے دیکهنے سے

خسارے کم نہیں ہوں گے خسارے دیکهنے سے

سو اپنی آنکھ میں بهر کے مزید خالی کریں

خلا نے پر نہیں ہونا ہمارے دیکهنے سے

بس ایک بار تسلی سے اس کو دیکها تها

سو جان چهوٹ گئی ڈهیر سارے دیکهنے سے

بہت ہی گہرا کوئی خالی پن ہے آنکهوں میں

یہ جانے والا نہیں ہے تمہارے دیکهنے سے

ہمارے رستے کو شرمندگی سے دیکهتے ہیں

جو سمت بهول گئے ہیں ستارے دیکهنے سے


شاہد نواز

No comments:

Post a Comment