Thursday, 10 December 2020

مجھ کو آئے گا کسی روز منانے والا

 مجھ کو آئے گا کسی روز منانے والا

اتنا ظالم تو نہیں روٹھ کے جانے والا

آج کے دور میں امیدِ وفا کس سے رکھیں

دھوپ میں بیٹھا ہے خود پیڑ لگانے والا

اس پر بربادی کا الزام لگائیں کیسے

برف کے شہر میں رہتا ہے جلانے والا

دانے دانے کو وہ محتاج نظر آتا ہے

تھا جو ہاتھوں کی لکیریں بتانے والا

کربلا کی ہمیں تاریخ بتاتی ہے یہی

خود ہی مٹ جائے گا اک روز مٹانے والا

جشن پھر بادِ بہاراں منا لوں گی صبا

لوٹ کے آئے ذرا گاؤں سے جانے والا


شانتی صبا

No comments:

Post a Comment