Thursday, 17 December 2020

یہ مجھ کو کیسا بنا دیا اے بنانے والے

 یہ مجھ کو کیسا بنا دیا اے بنانے والے

کہ میل کھاتے نہیں ہیں مجھ سے زمانے والے

میں اپنے گاؤں کے سارے لوگوں کو جانتا ہوں

یہ لوگ ہر گز نہیں مرے کام آنے والے

ہماری ویسے بھی آنکھ کم ہی لگی ہے اور پھر

جو خواب آئے تو وہ بھی آئے ڈرانے والے

تُو یار ہے چل تجھے دکھاتا ہوں داغِ دل کے

وگرنہ ہوتے تو ہیں نہیں یہ دکھانے والے

خدا کا ہی نام لے رہا تھا میں ڈوبتے وقت

خدا نے ہی بھیجے ہونگے مجھ کو بچانے والے

سکون سا مل رہا ہے میرے اداس دل کو

غزل یہ اک بار پھر سنا دے سنانے والے


جاوید مہدی

No comments:

Post a Comment