Thursday, 10 December 2020

دل مرا اس سے بھر گیا شاید

 دل مرا اس سے بھر گیا شاید

کچھ تو ایسا وہ کر گیا شاید

ہُو کا عالم ہے دل کے آنگن میں

کوئی چپکے سے مر گیا شاید

لوگ الفت میں جان دیتے ہیں

اپنا لگتا ہے سر گیا شاید

اشک اب آنکھ میں نہیں آتے

دل کا دریا اتر گیا شاید

پاؤں میں آبلے نہیں لایا

رائیگاں یہ سفرگیا شاید

عابد اپنی گلی ہی بھول گیا

بعد مدت کے گھر گیا شاید


ایس ڈی عابد 

No comments:

Post a Comment