تمام شہر ہی تیری ادا سے قائم ہے
حصولِ کارگہِ غم دعا سے قائم ہے
تسلسل اس کے سوا اور کیا ہو مٹی کا
یہ ابتدا بھی مِری انتہا سے قائم ہے
خدا وجود میں ہے آدمی کے ہونے سے
اور آدمی کا تسلسل خدا سے قائم ہے
تمام جوشِ محبت تمام حرص و ہوس
وفا کے نام پہ ہر بے وفا سے قائم ہے
یہ فاصلہ فقط ایک ریت کی نہیں دیوار
تِرے وجود سے میری انا سے قائم ہے
تالیف حیدر
No comments:
Post a Comment