Friday, 6 August 2021

کرم کے نام پہ ان کا عتاب چاہتے ہیں

 کرم کے نام پہ ان کا عتاب چاہتے ہیں

نگاہِ شوق کو ہم کامیاب چاہتے ہیں

سکونِ دل میں غم و اضطراب چاہتے ہیں

ہم ایسے لوگ بھی کیا انقلاب چاہتے ہیں

چمن میں عہد بہاراں کی آرزو کر کے

قفس نصیب قفس پر عذاب چاہتے ہیں

یہ آزمائش قلب💓 و نظر👁 معاذ اللہ

تمہارے جلوے کو ہم بے نقاب چاہتے ہیں

مجھے رقیب سمجھ کر جو میرے محسن ہیں

مِری نظر کا حسیں انتخاب چاہتے ہیں

جہاں خلوص تجارت کے فن میں ڈھل جائے

ہم ایسی دنیا سے اب اجتناب چاہتے ہیں

یہ اہلِ حسن کی فطرت عجیب فطرت ہے

سوال کرنے سے پہلے جواب چاہتے ہیں


فطرت انصاری

No comments:

Post a Comment