Saturday, 7 August 2021

سر راہ یوں ہم کو بلائیے نا

 سرِ راہ یوں ہم کو بلائیے نا

نیا روگ جی کو لگائیے نا

دل ہے، بہل بھی سکتا ہے

کوشش کیجیۓ، بہلائیے نا

میں جام صراحی سے نہیں پیتا

سنیۓ، آنکھوں سے پلائیے نا

کوئی پاؤں پڑتا رہا، ورد کرتا رہا

حضور رکیے، رک جائیے نا

عجیب لڑکی ہے، روز آ کے کہتی ہے

سنئیے نا، کچھ سنائیے نا

کیا کہا، وہاں دل نہیں لگتا

میں صدقے، لاہور آ جائیے نا

سرحد پار بیٹھ کے کہتا ہے

چائے پئیں گے، کبھی آئیے نا

کیا پتہ کب کون بدل جائے

آنکھوں میں رہئیے، دل میں سمائیے نا

جوان چہرے کے درد پڑھنے ہیں مجھے

جی، جی، آپ ذرا مسکرائیے نا

پہلے ہی کہا تھا باز رہئیے

اب فرمائیے، اور عشق فرمائیے نا

خود ہی مار کے پوچھتے ہیں

کیسے ہوا، کچھ بتائیے نا

تمام ہوا جذبۂ عشق و جنوں

اب جان چھوڑئیے، دفنائیے نا


شاویز احسن

No comments:

Post a Comment