Saturday, 11 September 2021

پیار پانے میں وقت لگتا ہے

پیار پانے میں وقت لگتا ہے

دل چرانے میں وقت لگتا ہے

لاکھ اڑنے کو آسماں ہو مگر

پر چلانے میں وقت لگتا ہے

ان پرندوں کو غور سے دیکھو

گھر سجانے میں وقت لگتا ہے

یاد کے واسطے تو البم ہے

بھول جانے میں وقت لگتا ہے

پتھروں کو بھی پوجتے رہیے

بت بنانے میں وقت لگتا ہے

مسکراتے رہو صدا پیوش

رونے گانے میں وقت لگتا ہے


پیوش اوستھی

No comments:

Post a Comment