Sunday, 19 September 2021

میں خالی گھر میں بھی تنہا نہیں تھا

 میں خالی گھر میں بھی تنہا نہیں تھا

کہ جب تک آئینہ ٹوٹا نہیں تھا

سرِ آئینہ وہ چہرہ نہیں تھا

مگر یہ بات میں سمجھا نہیں تھا

جہاں سیراب ہوتی تھی مِری روح

وہ صحرا تھا کوئی دریا نہیں تھا

مجھے اس موڑ پہ مارا گیا ہے

کہانی میں جہاں مرنا نہیں تھا

مِری آنکھوں نے وہ آنسو بھی دیکھا

مِری قسمت میں جو لکھا نہیں تھا

ہوئی تھی زندگی جب شہر میں گم

کسی کو کوئی رنج اس کا نہیں تھا


اسحاق وردگ

No comments:

Post a Comment