Tuesday, 7 September 2021

سر سے ہوائے عالم فانی چلی گئی

 سر سے ہوائے عالمِ فانی چلی گئی

میں جس سے تھا سبک وہ گرانی چلی گئی

جب دل میں حوصلے تھے امنگوں میں جان تھی

وہ عمر کٹ گئی، وہ جوانی چلی گئی

ہلکی سی ٹیس بھی ہے طبیعت کو ناگوار

وہ آرزوئے دردِ نہانی چلی گئی

پھرتے تھے جس کو روز لگائے جگر سے ہم

وہ نقش مٹ گئے، وہ نشانی چلی گئی

جب سے منور اہلِ سخن تنگ ہیں ہوئے

وہ وسعتِ جہانِ معانی چلی گئی


منور لکھنوی

منشی بشیشور پرشاد

No comments:

Post a Comment