دکھ کے موسم میں آسرا ہے تُو
جانے کیوں دیر سے ملا ہے تو
کب کہا میں نے بے وفا ہے تو
میری چاہت کی انتہا ہے تو
جانے کیوں خواب دیکھتی ہوں میں
جانے کیوں خواب سا لگا ہے تو
خود سے رہتی ہوں اب خفا سی میں
جب سے مجھ سے خفا خفا ہے تو
دیر تک جاگتی رہی ہوں میں
دیر تک سوچ میں رہا ہے تو
تجھ سے ہو کر جدا جو قائم ہوں
میرے جینے کا آسرا ہے تو
نائلہ راٹھور
No comments:
Post a Comment