Monday, 20 September 2021

جب زندگی نے عمر کے کچھ سال چن لیے

 جب زندگی نے عمر کے کچھ سال چُن لیے

تب خامشی سے موت نے سب جال بُن لیے

شب بھر رہے خموش پہلو میں اور بس

کچھ مسکرائے، اور مِرے حال سُن لیے

کیسا خواب دیکھتی ہے روز چشمِ تر

تعبیرِ ہو یہ عشق کی اجمالِ کُن لیے

مجذوبِ عشق بھول گئے اپنے جذب کو

مدہوش ہو کے سر کے سبھی بال دُھن لیے 

جذبات کا تلاطمِ اظہار تھا جہاں 

سوغات لے کے ہم چلے امثالِ ہُن لیے 

لے کر غنیم کو سرِ محفل جو آئے وہ

سب رہ گئے یوں نامۂ اعمال سُن لیے


لبنیٰ مقبول غنیم

No comments:

Post a Comment