Friday, 10 September 2021

چند سوچوں میں گھر گیا ہوں میں

 چند سوچوں میں گھر گیا ہوں میں

اس لیے بھی یہ کچھ جدا ہوں میں

وہ جو پہلا تھا مر گیا مجھ میں

اب جو دِکھتا ہوں دوسرا ہوں میں

خار بن کر کہیں میں چُبھتا ہوں

یاد بن کر کہیں بسا ہوں میں

اپنے اندر ہوں دل شکستہ پر

دل شکستہ کا حوصلہ ہوں میں

یعنی گُل ہوں کسی میں صحرا کا

اور اک قحط میں کِھلا ہوں میں

ابن آدم ہوں مجھ کو پہچانو

باغِ جنت کا راستہ ہوں میں

بہتا جاتا ہوں عکس بن کے جو

آسماں سے جو آ گِرا ہوں میں

ایک عاجز ہوں دل نشیں بھی ہوں

ہاں خطا کی بھی اک سزا ہوں میں

سفر اشفاق کر کے برسوں کا

خود سے آخر ہی جا ملا ہوں میں


اشفاق انصاری

No comments:

Post a Comment