Friday, 17 December 2021

یہ جو ہم صورت اشجار میں اگ آتے ہیں

 یہ جو ہم صورتِ اشجار میں اُگ آتے ہیں

تم سمجھتے ہو کہ بے کار میں اگ آتے ہیں

ہم نہیں دیکھتے زرخیز زمینوں کی طرف

ہم وہ پودے ہیں جو دیوار میں اگ آتے ہیں

جتنی رفتار سے تم کاٹتے جاتے ہو ہمیں

پھر سے ہم اتنی ہی مقدار میں اگ آتے ہیں

سب کو سرداری بزرگی سے نہیں ملتی ہے

ایسے سر بھی ہیں جو دستار میں اگ آتے ہیں


احسان گھمن

No comments:

Post a Comment