Monday, 20 December 2021

شفق کا رنگ کا خوشبو کا خواب تھا میں بھی

شفق کا رنگ کا خوشبو کا خواب تھا میں بھی

پرائے ہاتھ میں کوئی گلاب تھا میں بھی

نہ جانے کتنے زمانے مِرے وجود میں تھے

خود اپنی ذات میں اک انقلاب تھا میں بھی

کہانیاں تو بہت تھیں، مگر لکھی نہ گئیں

کسی کے ہاتھ میں سادہ کتاب تھا میں بھی

نہ جانے کیوں نظر انداز کر دیا مجھ کو

جہاں پہ تم تھے وہیں دستیاب تھا میں بھی

اندھیرے بونے کا ان کو جنون تھا جیسے

چمک میں اپنی جگہ آفتاب تھا میں بھی

تمہی نہیں تھے سمندر کے پانیوں کی طرح

کبھی سکون کبھی اضطراب تھا میں بھی

نہ پوچھو کتنا مزا گفتگو میں آیا ہے

ذہین وہ بھی تھا حاضر جواب تھا میں بھی


نصرت گوالیاری

No comments:

Post a Comment