Wednesday, 22 December 2021

یارب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


یا رب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے

آنکھیں مجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے

سننے کی جو قوت مجھے بخشی ہے خداوند

پھر مسجدِ نبویﷺ کی اذانیں بھی سنا دے

حوروں کی نہ غلماں کی نہ جنت کی طلب ہے

مدفن مِرا سرکارﷺ کی بستی میں بنا دے

منہ حشر میں مجھ کو نہ چھپانا پڑے یا رب

مجھ کو تیرے محبوؐب کی کملی میں چھپا دے

مدت سے میں ان ہاتھوں سے کرتا ہوں دعائیں

ان ہاتھوں میں اب جالی سنہری وہ تھما دے

عشرت کو بھی اب خوشبوئے حسان عطا کر

جو لفظ کہے وہ اسے تُو نعتﷺ بنا دے


عشرت گودھروی

No comments:

Post a Comment