Wednesday, 22 December 2021

دین و دنیا کی ہدایت آپ کے دم سے ملی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


دین و دنیا کی ہدایت آپﷺ کے دم سے ملی

زندگی کو اصل راحت آپؐ کے دم سے ملی

دائرے میں کر رہی تھی یہ زمیں گردش فقط

پھر زمیں کو ایک وسعت آپؐ کے دم سے ملی

مسکراہٹ سے چمک اٹھے تھے مہر و ماہ بھی

روشنی یہ بے نہایت آپؐ کے دم سے ملی

مانگتے ہیں اپنے رب سے ہم کرم کی بارشیں

پر کرم کو ایک صورت آپؐ کے دم سے ملی

خوش نصیبی ہے کہ میں بھی ایک بیٹی ہوں حضورؐ

اور ہر بیٹی کو عزت آپؐ کے دم سے ملی

روشنی سا جگمگائے شمع تیرا یہ وجود

شمع تجھ کو یہ فضیلت آپؐ کے دم سے ملی


شمع افروز

No comments:

Post a Comment