Tuesday, 14 December 2021

ایک سجدہ قبول ہو جائے

 ایک سجدہ قبول ہو جائے 

ساری محنت وصول ہو جائے

وہ نظر بھر کے دیکھ لیں ہم کو

ہجر قدموں کی دھول ہو جائے

پیار ایسی زبان ہے جس میں

مسکراہٹ بھی پھول ہو جائے

دل کو سمجھا بجھا لیا شاید

زندگی با اصول ہو جائے

وہ نہ لہجے کا درد سمجھے تو

بات ہر اک فضول ہو جائے

جو محبت کو بھول کہتے ہیں

کیا خبر ان سے بھول ہو جائے

جس بھی آنگن میں بیٹیاں کھیلیں

رحمتوں کا نزول ہو جائے


مہناز بنجمن 

No comments:

Post a Comment