Sunday, 12 December 2021

ان سے بھی کہاں میری حمایت میں ہلا سر

 ان سے بھی کہاں میری حمایت میں ہِلا سر

کہتے تھے جو ہر بات پہ حاضر ہے مِرا سر

ہاں یہ ہے کہ آہستہ کلامی کا ہوں مجرم

خاموش مزاجی تو ہے الزام سرا سر

جس روز سے آیا ہے یہ قاتل کی نظر میں

اس روز سے جھکنے کی ادا بھول گیا سر

غیرت کے مقابل تھی ضرورت بھی ہوس بھی

یہ معرکہ مشکل تھا، مگر ہم نے کِیا سر

اک روز اک انساں نے مجھے کہہ دیا انساں

اس روز بہت دیر نہ سجدے سے اٹھا سر


عقیل نعمانی

No comments:

Post a Comment