Wednesday, 22 December 2021

آج ہم اس کو لڑا دیں گے ترے تیر کے ساتھ

 آج ہم اس کو لڑا دیں گے تِرے تیر کے ساتھ

آہ بھی تیر ہے گر آہ ہے تاثیر کے ساتھ

اب کسی فتنۂ محشر کے بنیں گے شاگرد

ہم بھی اب چال چلیں گے فلک پیر کے ساتھ

دل پری خانہ بنا،۔ عکسِ پری پیکر سے

اُڑ چلا سارا مکاں ایک ہی تصویر کے ساتھ

یہ مِرا نامۂ اعمال ہے اے داورِ حشر

تُو اسے دیکھ ملا کر خطِ تقدیر کے ساتھ


نادر کاکوری

نادر کاکوروی

No comments:

Post a Comment